ماہِ ربیع الاول کی فضیلت ۔۔۔ ؟‫!

حیدرآبادی نے 'ماہِ ربیع الاوّل' میں ‏مارچ 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

    اسلامی مہینہ "ربیع الاول" کے تعلق سے ہمارے برصغیر کے مسلم معاشرے میں عموماً غلو سے کام لیا جاتا ہے اور کم علم عوام تو چھوڑئیے ، علماء تک معلوم نہیں کس سبب اپنی خود ساختہ تشریحات کو عین "دین" باور کرانے کی کوششوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

    علماء کے علاوہ معاشرے کی اہم اور معروف شخصیات بھی دین کے معاملے میں اپنی "معلومات" سے عوام کو فیضیاب کرنا فرضِ عین سمجھتی ہیں۔
    دنیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک یقیناً نیک ساعت ہے ، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ہوئی ہو ، ہر سال اس تاریخ کو جشن منایا جائے اور اسی تاریخ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاول کی تمام اسلامی مہینوں پر برتری جتائی جائے۔
    جیسا کہ ہر کس و ناکس کہتا پھرتا ہے کہ :
    ماہ ربیع الاول کی فضیلت ، ماہ رمضان سے بڑھ کر ہے ۔۔۔ اس لیے کہ اس ماہِ مبارک میں صاحبِ قرآن تشریف لائے ۔

    دین ، قرآن و سنت کی صاف و شفاف تعلیمات کا نام ہے ، اپنی اٹکل پچو سے گھڑی گئی باتوں کا نام نہیں ہے ۔
    دیگر اسلامی مہینوں پر رمضان المبارک کی فضیلت کا بیان ، سعودی عرب کی معروف اسلامی ویب سائٹ پر کچھ اس طرح بیان ہوا ہے ۔
    رابطہ : رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار وجہ سے افضل ہے
    ===
    رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار وجہ سے افضل ہے۔

    اول ‫:
    اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے جو سارے سال کی راتوں پر افضل ہے جولیلۃ القدر کے نام سے پہچانی جاتی ہے ۔
    اللہ سبحانہ وتعالی نے اسی کے بارے میں فرمایا ‫:
    یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا ، آپ کوکیا علم کے شب قدر کیا ہے ؟ ، شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس میں ہر کام کو سرانجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اورروح ( جبریل ) اترتے ہیں ، یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور طلوع فجر تک رہتی ہے ۔
    القدر ( 1 - 5 ) ۔
    تواس رات میں کی گئي عبادت ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے ۔

    دوم ‫:
    اس رات میں سب سے بہتر اورافضل آسمانی کتاب قرآن مجیدسب سے افضل سید الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ۔
    اسی کا ذکر کرتے ہوئے اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا ‫:
    ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیاگیا جولوگوں کوھدایت کی راہنمائی کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اورحق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہيں ، تم میں سے جو شخص بھی اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیے ۔
    البقرۃ ( 185 ) ۔

    امام احمد اورطبرانی وغیرہ نے واثلہ بن الاسقع رضي اللہ تعالی عنہ سے بیان کیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
    صحف ابراھیم ( علیہ السلام ) رمضان المبارک کی پہلی رات میں نازل کیے گئے ، اور تورات سات رمضان میں نازل کی گئي ، اور زبور انیس رمضان میں نازل کی گئي ، اورقرآن مجید چوبیس رمضان کے بعد نازل کیا گیا ۔
    علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے السلسلۃ الصحیحۃ ( 1575 ) میں حسن قرار دیا ہے ۔

    سوم ‫:
    اس مہینہ میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بندکرنے کے ساتھ ساتھ سرکش قسم کے شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں ۔
    ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
    جب رمضان آتا ہے توجنت کے دروازنے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے اورشیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔
    بخاری اور مسلم ۔

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
    رمضان المبارک کی پہلی رات بڑے بڑے سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ، اورجہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئي بھی کھولا نہیں جاتا ، اورجنت کے کے سب دروازے کھول دیےجاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی بند نہیں ہوتا ، اورایک منادی کرنے والا منادی کرتا رہتا ہے : اے خیر وبھلائی چاہنے والے اورزيادہ بھلائی کر، اور اے شرو برائی کرنے والے برائي کرنے سے باز آجاؤ ، اوراللہ تعالی کے جہنم سے آزادی بھی دیتا ہے ، یہ منادی ہررات کوکی جاتی ہے ۔
    سنن ترمذی ، سنن ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 759 ) میں اسے حسن قرار دیا ہے ۔

    چہارم ‫:
    اس مہینہ میں بہت ساری عبادات ہیں جوباقی مہینوں میں نہیں پائي جاتی ، مثلا روزے اورقیام اللیل ، کھانے کھلانا ، اعتکاف کرنا ، صدقہ و خیرات ، قرات قرآن ۔
    ===

    اسلامی سال کے تمام مہینوں میں رمضان کی فضیلت کے بعد جن چار محترم مہینوں کا ذکر قرآن و سنت میں ہے ، وہ اس طرح ہے ‫:

    ۔۔۔ مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب ِ اللہ میں بارہ کی ہے ... اِن میں سے چار حرمت و ادب کے ہیں ۔
    ( سورۃ التوبہ (9) ، آیت : 36 )
    ۔۔۔ سال بارہ مہینوں کا ہے ، جن میں چار حرمت والے ہیں ، تین پے در پے ۔ ذوالقعدہ ، ذوالحجہ ، محرم اور رجب ۔
    ۔( صحیح مسلم ، كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات ، باب : تغليظ تحريم الدماء والاعراض والاموال ، حدیث : 4477 )۔

    =====
    تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ ہر معاملے میں قرآن و سنت ہی سے رہنمائی حاصل کریں ۔
     
  2. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    حیدر آبادی بھائی آپ نے بہت بجا فرمایا
     
  3. Silent Sea

    Silent Sea -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2008
    پیغامات:
    27
    jazakAllah for sharing
    No doubt rabiulawal is so important months from various aspects
     
  4. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    شکریہ حیدرآبادی
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں