حمد پیامِ زندگی

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏مارچ 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مرے اللہ میرا کام ہے تیر ی ثنا خوانی
    بقا ہے تجھ کو اور تیرے سوا ہر چیز ہے فانی

    حقیقت ہے کہ لا محدود ہے تیری جہانبانی
    ترے مملوک ہیں مخلوق سب خاکی و نورانی

    زمین و آسماں اک دن فنا ہو جائیں گے سارے
    ابد سے تا ابد قائم ر ہے گی تیری سلطانی

    ہیں قائم یہ زمین و آسماں تیرے اشارے پر
    تری صنعت گری کے ہیں مظاہر خاک اور پانی

    گلوں کا رنگ و بو ہے تفسیر تیری محبت کی
    ہے غنچوں کا چٹخنا ربِ عالم کی ثنا خوانی

    ہے صناّعِ ازل کی ایک ادنی سی یہ صناعی
    ستاروں کی چمک اور چاند سورج کی یہ تابانی

    سمندر کی یہ موجیں اور پہاڑوں کے یہ نظارے
    غرض ہے ہر سو عیاں شانِ قدرت کی فراوانی

    یہ بجلی کے شرارے اور یہ پانی کے فوارے
    بتاتے ہیں کہ ذاتِ خالقِ اکبر ہے لاثانی

    کرم سے اپنے انساں کو خلافت بخش دی اس نے
    یہ ہے خورشید کا پرتو جو ہے ذرہ میں تابانی

    خدا کی یاد میں مصروف رہنا رازؔ ایماں ہے
    یہ ہے قانونِ ایمانی تو آئینِ مسلمانی

    اگر چاہے تو ساحل پر ہی کرد ے غرق کشتی کو
    اگر چاہے پیام زندگی دے بادِ طوفانی

    اگر چاہے تو اس کے حکم سے دریا امنڈ آئے
    اگر چاہے نہ دے ہر گز کسی کو بوند بھر پانی

    وہ جب چاہے عدم سے زندگی میں لائے خلقت کو
    وہ چاہے کر دے اطمینان کو نذرِ پریشانی

    زہے قسمت جنہیں اپنا لیا اس ذاتِ برحق نے
    زہے قسمت کہ جن کو مل گئے انوارِ ایقانی

    زہے قسمت جنہوں نے پالیا سرِّ حقیقت کو
    نکل کر چاہِ ظلمت سے بنے وہ ماہ نورانی

    الجھ کر رہ گئے جو اس جہانِ رنگ اور بو میں
    انہیں رونا پڑے گا ہو گئی کیسی یہ نادانی

    یہ مانا ہستی موہوم ہے تیری مگر غافل
    عمل سے عمر ِفانی کو بنا سکتا ہے لافانی

    اگر یادِ خدا سے دل کو روشن کر لیا تو نے
    ترے دل میں سما جائیں گے پھر انوارِ ربانی

    خدا کے نام پر سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں
    عرب ہوں وہ کہ ایرانی وہ ہندی ہوں کہ تورانی

    جنہیں حاصل ہے کچھ کوئے حقیقت میں شناسائی
    پسند آئے گی ان کو رازؔ احقر کی غزل خوانی
    شاعر: مولانا داؤد راز دہلوی
    پیامِ زندگی

     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کل مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ﴿٢٦﴾ وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ﴿٢٧﴾

    جزاکِ اللہ خیرا سسٹر بہت اچھا انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں