بچے کی پیدائش کے بعد مستحب کام کون سے ہیں؟

آزاد نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏نومبر 30, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    سوال:
    بچے کی پیدائش کے بعد مستحب کام کون سے ہیں؟

    جواب:
    مستحب بلکہ واجب کام عقیقہ کرنا ہے۔کیونکہ نبی کریمﷺ کا فرمان گرامی ہے: ’’كُلُّ غُلَامٍ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ‘‘ (1) یعنی ہر بچہ اپنے عقیقے کے عوض گروی ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے بچے کی طرف سے دو بکرے یا بکریاں ذبح کی جائیں جبکہ بچی کی طرف سے ایک بکرا یا بکری۔(2) یہ پہلا ضروری کام ہے۔
    دوسرا ضروری کام یہ ہے کہ بچے کا اچھا نام رکھا جائے۔ امام مسلم رحمہ اللہ اپنی کتاب صحیح مسلم میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت لائے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ‘‘ (3) اللہ تعالیٰ کو تمام ناموں میں سے ’’عبداللہ‘‘ اور ’’عبدالرحمن‘‘ نام پسند ہیں۔
    لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کفار کے ناموں پر اپنے بچے کا نام نہ رکھیں۔ مثلاً: جارج وغیرہ۔
    اسی طرح ظالموں کے ناموں پر بھی اپنے بچے کا نام نہ رکھیں۔ مثلاً: صدام، معمر قذافی، حافظ اسد وغیرہ۔ ان ناموں سے بھی بچیں۔
    ’’جمال‘‘ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس سے مراد ’’جمال عبدالناصر‘‘ (اللہ اس پر رحم نہ فرمائے) جیسا نام ہو تو پھر یہ بھی ٹھیک نہیں۔
    الغرض کوئی بھی اچھا سا نام رکھ لیں۔
    پھر ایک اور ضروری کام یہ بھی ہے کہ کسی نیک مرضعہ (دودھ پلانے والی خاتون) کا انتخاب کیا جائے۔ کیونکہ بچے پر دودھ پلانے والی کا اثر ہوتا ہے۔ اس لیے بےوقوف اور پاگل ، دیوانی یا کمزور اعصاب کی مالک خاتون سے ہرگز دودھ نہ پلوائیں۔ کیونکہ بچے پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ہی مدد فرمانے والے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    (1) سنن ابن ماجہ، کتاب الذبائح، باب العقیقۃ، حدیث: 3165۔ صحیح
    (2) سنن الترمذی، ابواب الاضاحی، باب ماجاء فی العقیقۃ، حدیث: 1513۔ صحیح
    (3) سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب فی تغییر الاسماء، حدیث: 4949۔ صحیح مسلم میں یہ روایت ان الفاظ میں ہے: «إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِكُمْ إِلَى اللهِ عَبْدُ اللهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ» حدیث: 2132


    فتویٰ: فضیلۃ الشیخ ابو عبدالرحمن مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ
    ترجمہ وتخریج: ابو عبداللہ آزاد
    اصل فتویٰ کا لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں