نیک اعمال کی جزا دنیا میں؟

عفراء نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جنوری 19, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم
    اہل علم سے گزارش ہے کہ درج ذیل امور میں میری راہنمائی فرمائیں۔

    1- حدیث میں جو نیکی کے دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھنے کی بات ہے وہ صرف آخرت کے لیے ہے یا دنیا کے لیے بھی؟ کیا اس کا کوئی اصول مقرر ہے کہ کتنا دنیا میں ملے گا اور کتنا آخرت میں یا پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت پر منحصر ہے؟ اور کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ نیکی کا اجر دنیا میں کچھ نہ ملے؟

    2- اگر کسی کو اپنے کسی اچھے عمل کی جزا دنیا میں ملے یا اس کو ایسا محسوس ہو کہ اس کے کسی نیک عمل کی بدولت اسے کوئی فائدہ حاصل ہوا ہے تو اس کی آخرت میں جزا کم ہوجائے گی؟

    3- یہ تو عام مشاہدے کی بات بھی ہے کہ نیکی کے اثرات اچھے ہوتے ہیں اور برائی کے برے۔ لیکن کچھ چیزوں میں مثلا انفاق فی سبیل اللہ یا اپنی صلاحیت اور وقت فی سبیل اللہ دینے کا اجر دنیا میں بھی ضرور ملتا ہے؟ اگر کسی کو یہ لگنے لگے کہ اسے ہر چیز کا بدلہ واپس مل رہا ہے تو یہ کیسا ہے؟ کیا یہ اچھی علامت ہے یا خطرے کی؟ آخرت کے حساب سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    نیکی کا اجر دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی ۔ اللہ تعالى کا فرمان ہے :
    فَآتَاهُمُ اللّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الآخِرَةِ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ [آل عمران : 148]
    البتہ مقدار کا تعین نہیں ہے کہ دنیا میں کتنے فیصد اور آخرت میں کتنے فیصد
    اہل کفر کو دنیا میں اجر دے کر آخرت میں محروم کر دیا جائے گا:
    وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِينَ كَفَرُوا عَلَى النَّارِ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ [الأحقاف : 20]
    اہل ایمان کے لیے ایسا نہیں ہے۔ جیسا کہ سابقہ آیت میں واضح ہے۔
    اللہ کی خاطر وقت دینے پر بھی اجر ہے۔
    اگر یہ محسوس ہو کہ ہر چیز کا بدلہ مل رہا، جبکہ یہ محسوس کرنے والا مؤمن ہو تو اسکے لیے خوشی کی بات ہے کیونکہ یہ قبولیت کی نشانی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا۔
    ایک اور چیز کی وضاحت کردیں۔
    اللہ کی خاطر وقت دینے سے کیا مراد ہے؟
    کیا اس میں صرف وہ کام آتے ہیں جن کا بدلہ ہم کسی انسان کے بجائے صرف اللہ سے چاہتے ہیں؟ مثلا عبادات وغیرہ۔ یا پھر وہ اچھے کام بھی جس سے انسان مادی فوائد بھی حاصل کرے اور دوسری طرف دینی منفعت بھی ہو؟
    کیونکہ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو انسان کسی دوسرے کے لیے کرتا ہے لیکن خود بھی فائدہ اٹھاتا ہے۔ کیا یہ فائدہ اٹھانا بھی نیکی کے بدلے میں آتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    دونوں!
    یہ بھی نیکی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں