دنیا سے جا کر بھی اجر کمانے والے خوش نصیب

عائشہ نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏ستمبر 9, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ دنیا ہمارا عارضی مسکن ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے ہر بشر واقف ہے۔زندگی جینے میں ہر کوئی غلطی کر سکتا ہے اسی لیے خدا نے اپنی رحمت سے ہمیں توبہ و استغفار کی نعمت عطا کی ہے۔ اس ناپائیدار جیون کی غلطیاں سلجھ سکتی ہیں، غلط فیصلوں کے اثرات دھل سکتے ہیں، لیکن اگر ہم اس مختصر وقت میں جینے کا مقصد نہ پہچان سکے، اس کو پانے کے لیے کچھ نہ کر سکے تو اگلی زندگی بہت مشکل ہے۔سمجھ دار لوگ اس حقیقت کو سامنے رکھ کر اپنے ابدی ٹھکانے کی تیاری ہر حال میں جاری رکھتے ہیں، تنکا تنکا جوڑ کر زاد سفر تیار کرتے ہیں اور جب ہم ان کے جانے کے بعد بھی ان کے صدقہ جاریہ کو اسی شان سے رواں دواں دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں کہ واہ کیا نفع بخش سرمایہ کاری ہے؟ اور کتنی بروقت تھی؟ کیسی دوراندیشی تھی جو ان سعادت مندوں کی اگلی زندگی میں بھی کام آ رہی ہے؟
    کچھ عرصہ پہلے اردو مجلس کی ایک بہت پیاری بہن نے بہت اچھی اچھی کتابیں مجھے تحفۃ دیں۔ ان کو پڑھنے کے بعد میں نے مختلف مواقع پر جو مقابلے کروائے انعام میں ان کتابوں کو اپنی طالبات تک پہنچایا اور ان بہن کے لیے دعا بھی کروائی۔ کچھ دن پہلے میں نے اپنی ایک عزیزہ کو ایک کتاب دی اس نے بہت شوق سے پڑھی کتاب پر تبصرہ بھی کیا اور مجھے لگا کہ اس کتاب نے اسے زندگی کے بارے میں کچھ نیا سکھایا ہے تو میں نے اسے کہا یہ میری فرینڈ نے دی تھی مجھے، ان کے لیے بہت دعا کرنا۔ یہ کہتے ہوئے بے اختیار میری آنکھیں نم ہو گئیں۔ وہ بچی چونک کر بولی آپی آپ نے پہلے بھی مجھے "ان کی ایک کتاب" دی تھی نا؟ میں نے کہا جی بالکل یہ وہی ہیں۔ بتانے لگی کہ اس نے یہ کتاب اپنی سہیلیوں کو دی، ان میں سے کئی لڑکیاں پردہ کرنے لگی ہیں۔ عیدالفطر پر اس نے مجھے ان میں سے ایک لڑکی سے ملوا بھی دیا جس کی والدہ پردہ نہیں کرتیں لیکن بیٹی نے آخر انہیں منا ہی لیا کہ وہ پردہ کرے گی۔ اب والدہ بھی بڑی چادر اوڑھنے لگی ہیں کہ باپردہ بیٹی کے ساتھ جاتے ہوئے بے پردہ ہونا انہیں عجیب لگتا ہے۔ بڑی ہوتی لڑکیاں اپنی حساس عمر کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ان لڑکیوں نے مل کر عین عید کے دن مجھ سے اتنے سوال پوچھے کہ ایک باقاعدہ سیشن کا گمان ہونے لگا لیکن سب سے اچھی بات یہ کہ وہ بار بار اس کتاب اور تفسیر کا حوالہ دیتیں جو مجھ سے پڑھ رہی تھیں، تو مجھے ان کا دلی شوق دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ جب وہ خاتون جا رہی تھیں تو میرا ہاتھ تھام کر کہنے لگیں کہ اللہ کا شکر ہے میری بیٹی کو اچھی سہیلی نے سمجھ دار بنا دیا ورنہ اس عمر کی لڑکیوں کی مائیں خوف زدہ رہتی ہیں۔ میں نے ان سے کہا آپ اللہ پر یقین رکھیں اور اپنی بیٹی سے ہر بات محبت نرمی اور کھل کر کر لیا کریں۔ بچوں کو محبت ،عزت، اعتماد اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم زبردستی کسی کا دل نہیں بدل سکتے، ہمارا کام علم پہنچانا ہے دل بدلنے کا کام دلوں کا خالق چپکے سے کر دیتا ہے۔ جب وہ خاتون دعائیں دیتی ہوئی جارہی تھیں تو میری سماعت میں ایک نرم آواز گونج رہی تھی: " عین سسٹر ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا پردہ کیا ہوتا ہے؟ ہمیں تو دین کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ یہ تو اللہ کا کرم ہے اس نے ہمیں سیدھی راہ دکھا دی۔" اور پھر اس پیاری بہن نے ایک طویل بیماری سے جنگ کی لیکن اپنے عقیدہ توحید اور دین پر ثابت قدم رہیں۔وہ جو کہا کرتی تھیں کہ بہت دیر سے پردے کا پتہ چلا، بہت دیر سے دین کی سمجھ آئی، ان کا صدقہ جاریہ آج تک لوگوں میں دین کا شعور بانٹ رہا ہے۔ وہ یہ راز جان گئی تھیں کہ بیمار ہو یا صحت مند، یہ ٹھکانا عارضی ہے سو انہوں نے بڑی سمجھ داری سے اگلی منزل کی تیاری شروع کی۔ صدقہ جاریہ کے طریقے جانے اور ان پر عمل کیا۔میری اللہ سے دعا ہے کہ ان کے نیک اعمال میں آج بھی برابر اضافہ فرمائے۔ جب نماز کے وقت پر ان کے دئیے ہوئے کلاک کی بیپ سن کر وضو کے لیے جاتی ہوں تو ان کی آواز سنائی دیتی ہے کہ "جب نماز کا وقت ہو گا یہ آپ کو میری یاد دلائے گا اور آپ میرے لیے دعا کریں گی"۔ جب ان کی دی ہوئی کتابیں پڑھنے کے بعد سنوری ہوئی زندگیاں دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں ام ثوبان بہن کتنی دانش مند تھیں؟ کتنی دور اندیش تھیں؟ وہ زندگی کا سادہ سا راز سمجھ گئی تھیں۔ یہ دنیا فانی ہے، جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کے لیے بہترین تیاری کر لیجیے۔
    ذوالحج کے مبارک ایام میں اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری پیاری بہن کی مغفرت فرمائے ، ان کی نرم دلی، ان کی سخاوت، ان کی سادگی سمیت ان کی ہر نیکی کو قبول فرمائے، ان کا ہر صدقہ جاریہ مزید نفع بخش بنا دے، ان کی قبر کو وسیع اور روشن تر کر دے، ان کے بچوں کو اپنی والدہ کا بہترین صدقہ جاریہ بنا دے اور ہمیں توفیق دے کہ زندگی کی آخری سانس تک نیکی اور ایمان کی راہ پر ثابت قدم رہ سکیں اور بچھڑ جانے والوں کا قرض دعاؤں کی صورت میں ادا کرتے رہیں۔
     
    • اعلی اعلی x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین
    جزاک اللہ خیرا عین سسٹر ٹهیک لکها آپ نے
    سچ رشک آتا ہے پیاری دوست پر جو اتنا صدقہ جاریہ اور اچها ذکر اپنے پیچهے چهوڑ گئیں .
    جانا تو سب نے ہے لیکن ماشاءاللہ وہ اپنے لیے کمائی کر گئیں اپنی مشکل زندگی کی مشکل کن لمحات میں بهی ہمارے لیے دعائیں کر گئیں اور خوش خبریاں دے گئیں .
    اتنا پیار بانٹ گئیں ،اتنی بهلائیاں بکهیر گئیں اور اتنا کچه سکها گئیں کہ یاد سے اور دعا سے وہ کبهی بهی محو نہ ہوئیں.
    اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے بچوں کو وہ دین پرجس مقام پر دیکهنا چاہتی تهیں ان کو اللہ تعالی اس بهی اچها مقام عطا فرمائے.آمین یا رب العالمین
    ہم سب کا بهی خاتمہ ایمان پر کرے ااور دوسروں کے لیے مشعل راہ بنائے آمین یا رب العالمین
     
    Last edited: ‏ستمبر 10, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین یارب العالمین۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللھم اغفر و ارحم اختنا ام ثوبان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں