قس بن ساعدہ ایادی

عمر اثری نے 'عربی علوم' میں ‏نومبر 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    قس بن ساعدہ نجران کا پادری اور جنگوں کا خطیب، قاضی اور حکیم تھا. یہ اللہ پر ایمان رکھتا تھا. اور لوگوں کو حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ سبیل اللہ کی دعوت دیتا تھا. اس کے سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے خطبہ کے لۓ اونچی جگہ کا انتخاب کیا اور اثناۓ خطبہ تلوار کا سہارا اسی نے لیا تھا. اور یہ بات بھی ذکر کی جاتی ہے کہ اسی نے سب سے پہلے اپنے خطبہ اما بعد کہا. قس بن ساعدہ سوق عکاظ میں خطبہ دیا کرتا تھا.
    اس کا ایک مشہور خطبہ جو اس نے سوق عکاظہ میں دیا تھا:

    أَيُّهَا النَّاسُ، اسْمَعُوا وَعُوا، إنَّهُ مَنْ عَاشَ مَات، وَمَنْ مَاتَ فَات، وَكُلُّ مَا هُوَ آتٍ آت، لَيْلٌ دَاج ، وَنَهَارٌ سَاْج ، وَسَماءٌ ذَاتُ أبْرَاجٍ ، وَنُجُومٌ تَزْهَر ، وَبِحَارٌ تَزْخَر ..، إِنَّ فِي السَّمَاءِ لَخَبَرا، وإِنَّ فِي الأرضِ لَعِبَرا . مَا بَاْلُ النَّاسِ يَذْهبُونَ وَلاَ يَرْجِعُون ؟ ‍ أرَضُوا بِالمُقَامِ فَأَقَامُوا، أمْ تُرِكُوا هُنَاك فَنَامُوا ؟ يَا مَعْشَرَ إيَاد : أيْنَ الآبَاءُ والأجْدَادُ ؟ وأيْنَ الفَرَاعِنَةُ الشِّدَادُ ؟ أَلَمْ يَكُوْنُوا أكْثَرَ مِنْكُم مَالاً و أطولَ آجالاً .. ؟ طَحَنَهُم الدهْرُ بِكَلْكَلِهِ، ومزَّقَهم بتطاوُلِه.

    اے لوگو! سنو اور یاد رکھو ، جو زندہ ہے وہ مرے گا جو مرے گا وہ دنیا سے چلا جائے گا ، جو کچھ ہونے والا ہے وہ ہو کر رہے گا ، یہ تاریک رات ، یہ روشن دن ، یہ برجوں والا آسمان ، یہ چمکنے والے تارے ، یہ موجیں مارنے والے سمندر ، یقینا آسمان میں کوئی خاص قوت ہے اور زمین میں عبرتیں ہیں ! لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ جاتے تو ہیں لیکن واپس نہیں آتے؟ کیا وہ وہاں قیام کرنے پر رضامند ہو گئے ؟ یا پھر چھوڑ کر سو گئے ؟ اے خاندانِ ایاد! کہاں ہیں آبا واجداد کدھر ؟ کہاں ہیں ظالم فراعنہ ؟ (ان لوگوں کا حشر کیا ہوا؟؟؟) کیا مال ودولت میں وہ تم سے بڑھ چڑھ کر نہ تھے ؟ کیا ان کی عمریں تمہاری عمروں سے زیادہ لمبی نہیں ہوتی تھیں ؟ زمانے نے سب کو حوادث کی چکی میں پیس ڈالا اور ان کی عظمت کو پارہ پارہ کردیا.

    قس بن ساعدہ کی عکاظ میں کی گئی تقریر کا ایک ٹکڑا، جسے اسد فاطمی نے خط کوفی و حجازی سے متاثر خط میں خشک حیوانی جلد پر کندہ کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ سوق عکاظ شائد وہی ہے جو کہ ریاض سے مکہ جاتے ہوۓ اور طائف سے پہے اور مکہ سے کوئ 50 کلو میٹر کے فاصلے پر آتی ہے۔ مکہ سے نکلیں تو ہائ وے پر جگہ جگہ عکاظ مارکیٹ کے بورڈ لگے نظر آتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں