مرغی کی چمڑی کھانے کا حکم

مقبول احمد سلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    بعض لوگوں میں مرغی کی چمڑی کھانے سے متعلق کچھ شبہ پایا جاتا ہے کہ اسے نہیں کھانا چاہئے ۔ یہ مکروہ ہے ، اس قول کو حنفیہ کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ میں نے دیوبندکا فتوی پڑھا ہے،اس میں مرغی کی چمڑی کو حلال بتایا ہے ۔ یہ بات دارالعلوم دیوبند الہند کی سائٹ پہ فتوی نمبر 2495 میں مذکور ہے ۔

    نبی ﷺ سے مرغی کھانا ثابت ہے جیساکہ بخاری شریف کی روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
    رأيتُ النبيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْكُلُ دجاجًا .(صحيح البخاري:5517)
    ترجمہ: میں نے نبی ﷺ کو مرغی کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا۔

    جس طرح پرندوں اور مچھلیوں کو چمڑا سمیت کھاتے ہیں اسی طرح مرغی کو بھی چمڑا سمیت کھاسکتے ہیں ۔کچھ لوگ اپنی طبیعت کی وجہ سے مرغی کی چمڑی نہیں کھاتے ہیں ، یہ الگ بات ہے ۔ کچھ لوگ طبی اعتبار سے اس میں چربی کی زیادتی کی وجہ سے نہیں کھاتے جو کولیسٹرول اور موٹاپے کا سبب ہے لیکن شرعی اعتبار سے مرغی کی چمڑی حلال ہے۔

    واللہ اعلم
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • مفید مفید x 1
  2. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاك الله خيرا - شيخ محترم موفید معلومات
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاك الله خيرا شيخ
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    بجا فرمایا.چمڑی سمیت پکی مرغی یا سوپ و یحنی کا ذائقہ ہی جدا اور عمدہ ہوتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا شیخ
    آج کل مرغی والے اپنی آسانی کے لیے چمڑی کو پروں کے ساتھ ہی اتار دیتے ہیں
     
    Last edited: ‏جنوری 20, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں