مجھے اللہ سے محبت ہے۔۔۔

عائشہ نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 28, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    محبت کا اظہار کرتے رہنے سے محبت بڑھتی ہے۔ اسی لیے یہاں ہم بتائیں گے کہ کن باتوں کی وجہ سے مجھے اللہ سے محبت ہے۔۔۔
     
    Last edited: ‏فروری 1, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے اللہ سے محبت ہے کیوں کہ وہ بہت مہربان (الرحیم )ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    وہی تو ہے جو کہ میرا خالق و مالک ہے۔ میری ہزار کوتاہیوں کے با وجود مجھے اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے نوازتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    مجھے اللہ رب العزت سے محبت ہے۔ کیونکہ میں نے اپنے پروردگار کو سچ مچ میں اپنے قدسی فرمان: " أنا عند ظن عبدي بي" (میں اپنے بندے کی میرے تئیں (مثبت) گمان پر ہوں) کا سچ ہونے کا کئی دفعہ تجربہ و مشاہدہ کرچکا ہوں۔

    الحمد للہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    مجھے الله سبحانه وتعالى سے محبت ہے کیوں کے سارے جہاں کا پالنہار ہےوہی مجھے بھی روزی دیتا ہے بہت ہی کرم کرنے والا -الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    مجھے اس لیے محبت ہے کہ وہ دعائیں سننے والا ہے۔ تمام دنیا سے مایوس ہو کر بھی تسلی رہتی ہے کہ ایک ذات ہے جو دلوں کا حال جانتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے اللہ سے محبت ہے کیوں کہ وہی ہے۔۔۔
    الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ ﴿٧٨﴾وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ ﴿٧٩﴾وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿٨٠﴾وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ ﴿٨١﴾وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ ﴿٨٢
    جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے (78)وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے (79)اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے (80)اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا (81)اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا (82) سورۃ الشعراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    مجھے اللہ سے محبت ہے ۔ اسی پر توکل کرتا ہوں ۔ اور آج تک اس سے مانگ کر مایوس نہیں لوٹا ۔
    الحمد للہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے اللہ عزوجل سے محبت ہے کیوں کہ وہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ نیک لوگوں کو سب پسند کرتے ہیں۔ لیکن غلطیاں کر کے سیکھنے والوں کو بھی نئی زندگی کا موقع دینا بہت بڑی نعمت ہے جو اللہ نے ہمیں دی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    "انسان کبھی اپنے حق میں غلطی کرنے والے کو معاف کر دیتا ہے لیکن اس سے محبت نہیں کرتا، جب کہ اللہ کی محبت ایسی ہے کہ وہ اپنی نافرمانی کرنے والے بندے کو معاف کر کے اس سے محبت بھی کرتا ہے۔ان ربی رحیم ودود۔ بے شک میرا رب بہت رحم کرنے والا بہت پیار کرنے والا ہے۔" شیخ صالح المنجد از خطبہ جمعہ ھل یحبک اللہ تعالی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں