سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی

کنعان نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏فروری 6, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    سعودی حکومت نے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی

    ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کے لیے آن لائن عمرہ ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ‘‘مقام ’’ کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے عمرہ ویزہ اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جا سکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہو گا ۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کر سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11 لاکھ کے قریب رہی۔


    روزنامہ پاکستان
    Feb 05, 2019
     
    • مفید مفید x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    یہ سائیٹ تو صرف ایجنسیوں کے روابط دے رہی ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    پرانی خبر ہے. شاید ابھی یہ تجربہ کر رہے ہیں
    عمرہ آن لائن کی خدمات نہیں بلکہ آپ کس ایجنسی سے عمرہ کریں گے. اس کی معلومات دستیاب ہوں گی.
    جو کہ سعودی گورنمنٹ کے ہاں معتمد ہیں.
    https://www.saudi.gov.sa/wps/portal...k/dz/d5/L0lHSkovd0RNQU5rQUVnQSEhLzROVkUvZW4!/

    https://www.spa.gov.sa/1880991
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں