عورتوں کی بے حیائیاں (مزید شکی مسلمان)

عائشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏مارچ 9, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    _ عورتوں میں بے حیائی کتنی بڑھ گئی ہے توبہ توبہ
    _ آپ اپنے گھر کی عورتوں کو ہفتے میں کتنی بار مسجد لے جاتے ہیں؟
    _ یہ گھر میں ہی ٹھیک ہیں مسجد میں بھی بے حیائیاں شروع کر دیں گی۔
    _ مسجد میں جتنے مرد آتے ہیں ان سب کے ماتھے پہ باحیا لکھا ہوتا ہے؟ کچھ صرف اس لیے آتے ہیں کہ مسجد میں موسم کی مناسبت سے اے سی، آتش دان ہے، ٹھنڈے پانی کا کولر ہے، کچھ مسجد کا واش روم استعمال کرنے آتے ہیں اور کچھ جوتے چرانے؟
    تو صرف عورتوں کے لیے ہی کامل ایمان کی شرط کیوں ہے؟
    _ او چھڈو جی وہ آپ کو پتہ ہے فلانی اداکارنی نے کیا کیا؟
    _ نہیں جی ہمیں اداکارائیں اٹریکٹ نہیں کرتیں ہم سے یہ پوچھیے فلاں، فلاں اور فلاں داعیہ آج کل کس نئے پروجیکٹ یا کتاب پر کام کر کر رہی ہے؟
    _ فلاں سے ہمارا مسلکی اختلاف ہے، اور فلاں سے ہمیں یونہی چڑ ہے، اور فلاں تو ہیں ہی غدار۔۔۔
    _ جی نیک عورتوں کی باتوں میں وہ مسالہ کہاں جو بے حیا عورتوں کی باتوں میں ہوتا ہے۔
     
  2. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    کچھ اسی طرح ہے
     
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی ”زنانہ مسجد“ کی تختیاں لگی نظر آتی ہیں اور عموماعام مساجد سے ملحق سڑک کنارے ہوتی ہیں.ان میں مسافر خواتین کے لۓطہارت خانے پانی اور نماز کا انتظام ہوتا ہے.
    ہمارے ہاں بعض مصلحتوں کے پیش نظر عورتوں کومساجد سے اتنا دور کردیا گیا ہے جیسے یہ بہت خطرناک جگہ ہو..نتیجتا نسل نو بھی مساجد سے کنارہ کش ہوتی دکھائ دے رہی ہے سواۓ جمعہ کے.بچہ بچپن میں ماں کے ساتھ اگر مسجد جانا شروع کردے تو بڑا ہونے کے بعد بھی اسے مشکل نہیں لگےگا بلکہ مساجد سے انس و محبت پیدا ہوگی.
    خواتین تو خواتین ہوئیں بچوں کو بھی جھڑک دیا جاتا اور بھگا دیا جاتا ہے..جب کہ بچوں کا ہونا ضروری ہے.ورنہ وہ بچے جوان ہوکر بھی نہیں آئیں گے.البتہ آداب واحترام مسجد سکھانا بھی ضروری ہے لیکن ہمارے ہاں ڈرا دیا جاتا ہے.
    ایک اچھی باحیا قوم اسی وقت تیار ہوگی جب مائیں اسٶہ فاطمی اپنانے کا عہد کریں .مساجد و مکاتب سے رشتہ استوار کریں.
    ؎بتول باش و پنہاں شو ازیں عصر
    کہ در آغوش شبیر بگیری
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں