قرآن و حدیث

دانیال ابیر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اکتوبر، 10, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    قرآن و حدیث ۔ ڈیلی

    :wh_48965074:​

    اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ تمہارا منہ کا بار بار آسمان کی طرف اٹھنا ہم دیکھ رہے ہیں۔ لو، ہم اسی قبیلے کی طرف تمہیں پھیر دیتے ہیں جسے تم پسند کرتے ہو- مسجد حرام کی طرف رخ پھیر دو- اب جہاں کہیں تم ہو، اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھا کرو- یہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی تھی،خوب جانتے ہیں کہ (تحویل قبلہ کا) یہ حکم ان کے رب ہی طرف سے ہے اور برحق ہے، مگر اس کے باوجود جو کچھ یہ کر رہے ہیں، اللہ اس سے غافل نہیں

    (سورہ بقرہ)

    حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جب میری امت میں پندرہ خصلتیں پیدا ہو جائیں تو اس پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہو جائی گی "

    1۔ جب سرکاری مال ذاتی ملکیت بنا لیا جائے
    2۔ امانت کو مال غنیمت سمجھ لیا جائے
    3۔ زکوہ جرمانہ محسوس ہونے لگے
    4۔ شوہر بیوی کی اطاعت کرے لگے
    5۔ اور ماں کی نافرمانی کرنے لگے
    6۔ آدمی دوستوں سے بھلائی کرے
    7۔ اور اپنے باپ پر ظلم و زیادتی کرے
    8۔ مساجد میں شور مچایا جائے
    9۔ قوم کا ذلیل ترین شخص قوم کا لیڈر بن جائے
    10۔ آدمی کی عزت اس کی برائی کے ڈر سے ہونے لگے
    11۔ نشہ آور اشیا کھلم کھلا استعمال ہونے لگیں
    12۔ مرد ریشم پہننیں لگیں
    13۔ آلات موسیقی عام ہوجائیں
    14۔ گانے والی لڑکیاں فراہم کی جائیں
    15۔ اگلے وقت کے لوگوں پر لعن طعن کیا جائے لگے

    ارشاد ہوا : جب ایسا ہو تو لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ہر وقت عذاب الہی کا انتظار کریں خواہ وہ عذاب سرخ آندھی کی شکل میں آئے یا زلزلے کی صورت میں یا اصحاب سبت کی طرح صورتیں مسخ ہونے کی شکل میں ۔

    (رواہ الترمذی)
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 11, 2008
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    اور جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو، اپنا رخ مسجد حرام کی ہی طرف پھیرا کرو، اور جہاں بھی تم ہو، اسی کی طرف منہ کر کےنماز پڑھو، تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حجت نہ ملے، ہاں ان میں سے جو ظالم ہیں، ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی، تو ان سے تم نہ ڈرو، بلکہ مجھ سے ڈرو، اور اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں اور اس توقع پر کہ میرے اس حکم کی پیروی سے تم اسی طرح فلاح کا راستہ پاؤگے

    سورہ بقرہ 150

    حدیث​


    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے برا آدمی وہ ہے جو دوسرے کی دنیا بنانے کے لئے اپنی آخرت برباد کر دے

    (عن ابی امامہ کتاب الاداب باب الظلم بحوالہ ابن ماجہ)
     
  4. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    :bismillah:

    جس طرح (تمہیں اس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ) ہم نے ہمہارے درمیان خود تم سے ایک رسول بھیجا، جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے، تہماری زندگیوں کو سنوارتا ہے، تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے، لہذا تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا، اور میرا شکر ادا کرو، اور کفران نعمت نہ کرو سورہ بقرہ 151 ، 152

    حدیث

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "لوگو ! اللہ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو، اور روزی کی تلاش میں غلط طریقے مت اختیار کرو، اس لئے کہ کوئی اس وقت تک نہیں مر سکتا جب تک وہ اپنے حصے کی روزی پوری نہ لے لے، یہ ہو سکتا ہے کہ اس کے ملنے میں کچھ تاخیر ہو جائے، تو خدا سے ڈرتے رہو، اور روزی حاصل کرنے میں اچھا طریقہ استعمال کرو، حلال روزی حاصل کرو اور حرام روزی کے قریب نی جاؤ"

    ابن ماجہ
     
  5. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    :bismillah:​
    جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں، درآں حالانکہ ہم انہیں سب انسانوں کی رہنمائی کے لئے اپنی کتاب میں بیان کرچکے ہیں، یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی ان پر لعنت کرتے ہیں

    سورہ البقرہ 159

    حدیث

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ دینا افضل ہے جسے آدمی اپنے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے، اور دینا افضل ہے جسے آدمی خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے سواری سواری خریدنے میں خرچ کرتا ہے، اور وہ دینا افضل ہے جسے آدمی اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے ، ان ساتھیوں پر جو خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہیں

    (مسلم)​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں