اپنی انا کی تسکین کے لئے دوسروں کو دین سے متنفر نہ کریں (شکریہ!)

طالب علم نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جون 8, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    السلام علیکم!

    چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں، دلوں کے حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ یہ درخواست کسی ایک بھائی یا بہن کے لئے نہیں ہے۔


    1) اگر آپ لوگوں کو دین سکھلانا چاہتے ہیں تو پہلے لوگوں کی ناروا باتیں برداشت کرنا سیکھیں۔ اپنی انا کو سائیڈ پر رکھیں اور دوسروں کی انا کومجروح نہ کریں۔ تبلیغ دین میں صبر و تحمل کی اہمیت بہت ہی زیادہ ہے۔

    2) ایسا نہ ہو کہ آپ کے علم سے کسی کو فائدہ پہنچنے کی بجائے 4،5 بندے آپ کے تند و تیز رویے کی وجہ سے متنفر ہوجائیں۔ پھر کہوں گا دوسروں کی غلط باتوں کو بھی برداشت کرنا سیکھیں۔ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔

    3) ہم میں سے اکثر کو یہ ذعم ہوتا ہے کہ چونکہ ہم بہت دین جانتے ہیں اور باقی عوام بالکل کورے اور جاہل ہیں، ان کو دین کا کیا پتا، اس سے بات کیوں کریں؟جب آپ لوگ اس شخص کو اپنے پاس پھٹکنے ہی نہیں دیں گے تو اسے کیسے پتا چلے گا کہ کون سا مال اصلی ہے اور کونسا نقلی ؟؟؟

    4) دیکھیں محترم بھائیو اور بہنو! جب تک آپ دوسرے کو اپنے قریب آنے ہی نہ دیں گے اور روز اول سے ہی لٹھ لے کر اس کے پیچھے پڑ جائیں گے تو آپ کے مسلک کی کیا خاک اشاعت ہو گی۔ جب آپ چھوٹتے ہی اس پر کوئی فتویٰ جڑ دیں گے یا اسے محض جاہل ہی کہہ دیں گے تو زرا سوچ کر بتائیے آپ اسلام کی کس قدر خدمت کررہیں ہوں گے۔

    جو شخص آپ کی رائے میں جاہل ہے اگر وہ واقعی میں جاہل ہے تو آپ کے جاہل کہنے سے دین کی پٹڑی پر چڑھ جائے گا؟
    ہرگز نہیں!

    6- کیا نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات ہمیں یہی سبق سکھلاتی ہیں کہ اپنی انا کی تسکین کے لئے مدمقابل کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے۔ اینٹ کا جواب پتھر؟؟؟؟


    7۔ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خلق عظیم کو یاد کیجئے اور اپنا طرز عمل بھی سامنے رکھیے۔ قرآن میں بھی اس بات کی تعریف کی گئی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اچھے اخلاق کے مالک تھے ورنہ لوگ ان کے قریب نہ لگتے۔
    ۔ ۔پتھر مارنے والوں کے لئے ہدایت کی دعا۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔ اور ادھر ہم چاہتے ہیں کہ مقابل کو ایسی بات سنائیں کہ اسے آئندہ سے فورم پر آنے کی ہمت نہ ہو


    8-معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ سختی، درشتگی کے ساتھ تبلیغ کرنے سے بہتر ہے ہم گھر بیٹھ جائیں۔ جب چھوٹتے ہی آپ دوسرے کی انا کو ٹھیس پہنچاتے ہیں تو آپ کی درجنوں آیات اور احادیث سے مزین گفتگو بھی اس کے کسی کام کی نہیں ہوتی۔

    9- اگر اللہ نے کسی کو دین کے علم کےساتھ نوازا ہے تو تحمل، برداشت کا دامن بھی تھامے اور دوسروں کے ساتھ بھلائی کا رویہ اختیار کرے کیونکہ

    الدین النصیحۃ

    ------------کسی بھائی یا بہن کو میری کسی بات سے ٹھیس یا ذہنی اذیت پہنچی ہو تو معزرت۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    جزاک اللہ خیر بھائی سلفی !
    اچھی نصیحتیں ہیں۔ ہم سب بشر ہیں۔ خطا ہر ایک سے ممکن ہے۔ دوسروں کی دانستہ / نادانستہ غلطی پر سنگین اعتراضات جڑنے سے قبل اگر ہم اتنا ہی سوچ لیں کہ کبھی ایسی ہی غلطی ہم سے بھی ممکن ہو سکتی ہے تب کیا ہم اپنے ہی ان تیز و تند الفاظ کو کسی دوسرے کے قلم سے خود پر سہہ سکتے ہیں ؟
    اگر نہیں تو پھر ہمیں اپنے اندر صبر وتحمل اور قوتِ برداشت کے جذبات کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔

    اللہ ہم سب کو حلم طبع سے نوازے ، آمین
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم سلفی بھائي!
    ماشاءاللہ آپ نے بہترین تجاویز پیش کی ہیں۔
    میں ان پر عمل کرنے میں اپنی بہتری محسوس کروں گا۔ ان شاءاللہ
    اللہ مجھ سمیت ہر ممبر کو ان اصولوں پر کاربند رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاءاللہ تبارک اللہ سلفی بھائی
    آپ نے بہت ہی اچھی نصیحتیں پیش کی ہیں‌، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    مزید یہ کہ بعض اراکین کا وطیرہ یہ بن گیا ہے کہ دوسروں‌کے اکثر پیغامات کا جواب قرآن کی آیات سے دیتے ہیں‌۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [FONT="Al_Mushaf"]بارك اللہ فیك[/FONT]
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    لگتا کا پرانی تحریر ہے، لیکن ہر دور کے لئے تازگی بخش۔۔۔! واقعی دیندار طبقہ کو سب سے پہلے بااخلاق ہونا چاہئے، بداخلاقی کے ساتھ ، دین کی ترویج کا کام، خود کو دھوکہ ہے اسکے سوا کچھ نہیں۔۔۔!!! اللہ سبھی کو نیک توفیق و ہدایت بخشے۔۔۔!!! بہت کچھ ایسا دیکھنے میں‌آتا ہے کہ علم اور تبلیغ دین میں‌دھت افراد شیطانی انداز اختیار کرجاتے ہیں، اللہ ایسے انداز سے سبھی کو محفوظ رکھے۔۔۔!!!آمین
    [/FONT]
     
  7. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا یا طالب علم
    علی رضی اللہ تعالی عنه کے قول کا مفهوم ھے که لوگوں سے ان کی سمجھ کے مطابق کلام کرو. حواله مجھے یاد نہیں.


    ‎ ‎
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    فیس بک مبلغین کے لئے انتہائی نصیحت آموز!
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ھمارا کام صرف بتانا ھے ھدایت دینا اللہ کا کام ھے ۔میں تو سب کو یہی کہتی ھوں برای دیکھ کر چپ بھی نہ رھیں اس کو بتانا ھمارا فرض ھے کہ یہ کام غلط ھے باقی ھدایت دینا اللہ کا کام ھے اچھے طریقے سے بتائیں ۔ھمارا اخلاق ھی اچھا نہیں ھو گا تو کون ھماری بات سنے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312

    بجا فرمایا آپ نے سید بھائی
    اللہ ہم سب کو ھدایت دے
    آمین
     
  11. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
  12. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    برائی دیکھ کر خاموش تو نہیں رہنا چاھیے لیکن اس میں بھی بعض دفعہ بتانے والا دوسروں کی عزت نفس کا خیال نہیں کرتا سب کے سامنے بھی منع کرنا مناسب نہیں کہ بندے کو شرمندہ کر دیا جائے کئی دفعہ یہ بھی ھوتا ھے کہ منع کرنے والا دوسروں کو منع کرنے کا ذکر کرتا ھے جس سے دوسرے کی غیبت بھی ھو جاتی سوچ لینا چاھیے کہ ایسی نیکی کر کے ھم نے کیا کمایا ؟؟؟دعا ھے کہ اللہ تعالی ھم کو صحیع طریقے سے دین پر عمل کر نے اور دین کو پھیلانے کی توفیق دے آمین
     
    • متفق متفق x 1
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    برائی سے منع کرنا تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ۰ۭ

    نام لئے بغیر منع کیا جائے بھلے فاعل کے سامنے منع کیا جائے یا اس کے بعد منع کیا جائے۔

    حکمت: بہت سی احادیث اس بات پر شاہد ہیں کہ جب نہی عن المنکر نہ کیا جائے تو مسلمانوں کی دُعائیں قبول نہیں ہوتیں۔
    [/FONT]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں