نعت حرا کے غار میں

رفی نے 'حمد و نعت' میں ‏جنوری 26, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    [​IMG]


    حرا کے غار میں
    ( نعتیہ نظم )


    وہ ہاشمی ، وہ فخرعبدِ مُطّلب
    قریشئ النسب ، رسولِ منتخب
    وہ شاہد و مبّشر و نذیر
    مقربّوں میں سب سے محترم
    جب ایک ساعتِ مبارکہ میں اُن کے آگے
    اک فرشتہئ رُسُل رجوع ہوگیا
    تو '' اِقرا بِسْمِ رَبّکْ الّذِی خَلَقْ '' کا چاند
    حرا کے غار میں طلوع ہوگیا !
    تھی کیسی بارِ معتبر کی کپکپی ؟
    حضور ''زَمِّلُونیِ زَمِّلُونیِ '' بول اُٹھے !
    وہ کیسا نُور تھا ؟
    جو بی بی آمنہ کی گود سے نکل کے
    اس اندھیری کائنات میں تجلیاں لُٹا گیا
    مبلّغین و مرسلین و مصلحین کی صفوں میں
    سب سے آگے چلنے والا رہنما
    منافقین و منکرین و مُشرکین
    سب کے منھ میں پڑ گئی ہے خاک
    از ابتداء تا انتہا
    وہ جامع الصفات
    دے گیا ہے ایسا مسلکِ حیات
    نواہی کی نفی ہوئی تو امر کو ثبات
    سجھا گیا حلال و حرام کے تعینات
    وہ رحمت اللعالمیں قرآن جس کا معجزہ
    تو آؤ مدحتِ نبی کریں ، محبتوں کا دم بھریں
    سپردگی ، دِوانگی کی وادیوں میں پھر قدم دھریں
    رسولِ حق کی بات پر جئیں ، مریں
    ''فِدَاکَ اُمّی و ابیِ '' کی منزلوں کو سر کریں



    (رؤف خلش، حیدرآباد دکن)


    [​IMG]
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ۔ بہت عمدہ نعت ۔جزاکم اللہ خیرا ۔

     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. جاسوس

    جاسوس -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 4, 2007
    پیغامات:
    356
    رسولِ حق کی بات پر جئیں ، مریں
    ''فِدَاکَ اُمّی و ابیِ '' کی منزلوں کو سر کریں

    آمین، ، ،
     
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    :00001: بہت خوب جزاک اللہ!
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  7. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ بھائی
    بہت ہی پیاری نظم ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں