اسلام میں پہلی تلوار

محمد اکبر فیض نے 'مسلم شخصیات' میں ‏ستمبر 6, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    اسلام میں پہلی تلوار
    بارہ سال کا ایک بچہ ہاتھ میں تلوار پکڑے تیز تیز قدموں کے ساتھ ایک طرف لپکا جارہا تھا۔ دھوپ بھی خاصی تیز تھی، بشتی میں سناٹا طاری تھا، یوں لگتا تھا جیسے اس بچے کو کسی کی پروا نہیں۔ لپکتے قدموں کا رخ بستی سے باہر کی طرف تھا، چہرہ غصے سے سرخ تھا، آنکھیں کسی کی تلاش میں دائیں بائیں گھوم رہی ہیں، اچانک ایک چٹان کے پیچھے سے ایک سایہ لپکا۔ بچے نے تلوار کو مضبوطی سے تھام لیا۔ آنے والا سامنے آیا تو بچے کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا۔ ہاتھ میں تلوار اور چہرے پر حیرت اور مسرت کی جھلملاہٹ دیکھ کر آنے والے نے شفقت سے پوچھا: " میرے پیارے بیٹے! ایسے وقت میں تم یہاں کیسے؟"
    بچے نے جواب دیا : " آپ کی تلاش میں۔" اس بچے کا نام زبیر تھا۔ باپ کا نام عوام اور ماں کا نام صفیہ رضی اللہ عنھا تھا۔ یہ بچہ رسول صلّی اللہ علیہ وسلّم کا پھوپی زاد بھائی تھا۔
    قصہ یہ پیش آیا تھا کہ مکہ مکرمہ میں افواہ پھیلی کہ پیغمبر صلّی اللہ علیہ وسلّم کو کفار نے پہاڑوں میں پکڑلیا ہے۔ مکہ میں دشمن تو بہت زیادہ تھے، اس لیے ایسا ہوبھی سکتا تھا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے جن کی عمر بارہ سال تھی فوراً تلوار اٹھائی اور اکیلے ہی آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔ آخر آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم مل گئے۔ پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم نے اس حالت میں دیکھ کر حیرت سے پوچھا: " اگر واقعی مجھے پکڑ لیا گیا ہوتا تو پھر تم کیا کرتے۔" اس بارہ سالہ بچے نے جواب دیا: " میں مکّہ میں اتنے قتل کرتا کہ ان کے خون کی ندیاں بہادیتا اور کسی کو زندہ نہ چھوڑتا۔"
    پیارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم یہ بات سن کر ہنس پڑے اور اس جرأت مندانہ انداز پر اپنی چادر مبارک انعام کے طور پر عطافرمائی۔ اللہ تعالٰی کو یہ ادا پسند آئی۔ جبرئیل( علیہ السلام) آسمان سے نازل ہوئے اور عرض کیا زبیر کو خوش خبری دے دیں کہ اب قیامت تک جتنے لوگ اللہ کے راستے میں تلوار اٹھائیں گے، ان کا ثواب زبیر کو بھی ملے گا۔
    بہادری اور جرأت اللہ اور اس کے پیغمبر صلّی اللہ علیہ وسلّم کو بہت پسند اور محبوب ہے۔ خود رسول اللہ بھی بہادر تھے بہادری کو پسند فرماتے تھے اور بزدلی سستی کاہلی سے آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو نفرت تھی۔ ہر مسلمان کو بہادر بننا چاہیے۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    بھائی بہت خوب-جزاک اللہ خیر -اس دور کا مسلمان بچہ تھا آج کے دور میں ایسے بچے کہاں نظر آتے ھیں
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    بھائی واقعی آپ نے بہت اچھی تحریر کی ہے۔
    ہر مسلمان کو جھاد کی ٹریننگ کرنی چاھیے، دین پہ برا وقت کبھی بھی آسکتا ہے۔
    اسرائيل میں قانون ہے کہ جو بھی بچہ 18 سال کا ہوگا وہ دو سال آرمی کی فری ٹریننگ کرے گا۔
    کیونکہ اسے کبھی بھی مسلمانوں کے خلاف لڑ نا پڑے۔
    الحمداللہ اس سعادت سے میں بھرامند ہوں اور ہر وقت تیار ہوں اسلام کے لیے۔ انشااللہ
     
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    جزاک اللہ خیر محمد اکبر فیض
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر، بھت عمدہ اور ایمان افروز واقعہ پیش کیا آپ نے۔
     
  7. YASRAB

    YASRAB -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    7
    جزاک اللہ خیر
    ......................
     
  8. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    اس طرح کی مار دھاڑ کا آج کل کے دور میں آپ نتیجہ دیکھ ہی رہیں ہیں!
     
  9. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    جی ہاں بالکل نتیجہ ہمارے سامنے آرہا ہے۔ اور مسلمان بھیڑ بکریوں کی طرح کٹ رہے ہیں کافراور ان کے منافق اتحادیوں کے ہاتھوں۔
    جبکہ باقی بے بسی کے مارے اپنی اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔
     
  10. Champion_Pakistani

    Champion_Pakistani -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2008
    پیغامات:
    44
    ماشاءاللہ
    کیا خوب تحریر ہے
     
  11. Champion_Pakistani

    Champion_Pakistani -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2008
    پیغامات:
    44
    بھائی شکریہ
     
  12. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم
    فیض اکبر بھائی جزاک اللہ کوشش کیا کریں کہ حوالہ بھی ساتھ ہو۔
    شکریہ
     
  13. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    آپ سب کا بہت شکریہ پسند کرنے کا اللہ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین
     
  14. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    وعلیکم وسلام ورحمتہ اللہ وبراکاتہ ورحمتہ
    ابو عبد اللہ بھائی انشاء اللہ کوشش کرونگا اور برائے مہربانی میرا نام صحیح لکھا کریں کیونکہ فیض آخر میں ہے جو کہ ولدیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ امید ہے آپ نے برا نہیں منایا ہوگا ۔ شکریہ
    اور اس قصہ کا حوالہ ہے ( بچوں کا اسلام ( وما توفیقی (
     
  15. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    السلام علیکم
    محمد اکبر فیض شکریہ
     
  16. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    وعلیکم وسلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بھائی آپ کا بھی شکریہ
     
  17. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    شاید کون بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں