مجتہد وفقیہ ومحدث عصر رواں :: حافظ عبد المنان نورپوری

رفیق طاھر نے 'مسلم شخصیات' میں ‏مارچ 27, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    وہ مجتہد وفقیہ ومحدث عصر رواں
    کہ ذوق تھا انکا فقظ حدیث اور قرآن

    تھے وہ اپنی ذات میں اک آیہء رحمان
    دے گئے جدائی ہمیں حافظ عبد المنان

    انکو قدرت نے دیا تھا قرن اولى کا دماغ
    تھے سچے محب سنت رسول رحمان

    کھپادی زندگی ساری اس کی ہی ترویج میں
    لے کے آئے تھے جو دعوت محمد ذی شان

    بلا کی سادگی ان میں , غضب کی دلکشی
    جرأت اظہار کا پیکر تھا انکا طرز بیان

    جب کبھی باطل نے للکارا انہیں سرمیداں
    ہمیشہ سرخرو اٹھا , نکلا ہمیشہ کامران

    علم وفن کی ہر مجال تھی اسکی رہین
    اسکا ہمسر نہ پیدا کر سکا کوئی گلستان

    وہ رخصت ہوگیا تواک خلا محسوس ہوتا ہے
    کوئی ملتا نہیں اسکا اب اس چمن میں ترجمان

    میں نے جامعہ سے فراغت سے قبل ہی شاعری ترک کر دی تھی , لیکن چونکہ شاعری کسی شاعر کا تکلفانہ کلام نہیں ہوتا بلکہ اسکے احساسات لطیفہ ہوتے ہیں جو شعر کے پیرائے میں ڈھل کر اسکے احساسات وتخیلات کے ترجماں ہو جاتے ہیں ۔ اور شاعر قصدا کوئی شعر کہے یہ مشکل ہوتا ہے , اشعار تو شاعر پر طاری اک خاص کیفیت سے خودہی بنتے چلے جاتے ہیں ۔
    یہ اشعار بھی میری اسی درد کی تصویر ہیں جو اپنے شیخ کی جدائی میں محسوس کر رہا ہوں ۔
     
  2. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    جزاک اللہ
    واقعی جب رفیق طاھر صاحب یہ اشعار لکھ رہے تھے تو غم ان کے چہرے سے ظاہر ہورہا تھا کیونکہ میں وہاں موجود تھا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں