اللہ تعالی سے دعا اور بہ کثرت سوال کرنا-پانچویں دوا

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    پانچویں دوا
    اللہ تعالی سے دعا اور بہ کثرت سوال کرنا:

    اللہ تعالی سے دعا کرنا کہ وہ آپ کے دل کی اصلاح فرماۓ اور آپ کو ہدایت سے سرفراز کرے، اس لیے کہ دعا دلوں کی اصلاح کے ابواب میں سے ایک عظیم باب ہے، اللہ جل و علا کا ارشاد ہے:

    الانعام43
    ]فَلَوْلا إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلَكِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ[
    سو جب ان کہ ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیا ر کی؟ لیکن ان کے قلوب سخت ہوگۓ اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے خیال میں آراستہ کر دیا۔

    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ((تأملتأنفع الدعاء، فإذا هو سؤال العون على مرضاته – أي مرضاة الله – ثم رأيته في الفاتحة في قوله تعالى: ]إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ[
    " میں سے سب سے زیادہ نفع بخش دعا کے بارے میں غور خوض کیا، تو معلوم ہوا کہ وہ اللہ تعالی کی خوشنودی کی چیزوں پر مدد کا سوال ہے (یعنی اللہ کی خوشنودی کو انجام دینےکے لیے اللہ سے مدد مانگنا ہے) پھر میں نے اس کو سورہ الفاتحہ کی اندر اللہ تعالی کے اس قول میں پایا:

    الفاتحہ 5
    ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔


    اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل کی اصلاح و درستی اور حق و ہدایت پر اس کی ثابت قدمی کے لیے اللہ رب العالمین سے بکثرت سوال کیا کرتے تھے، چنانچہ سنن ترمذی میں صحیح سند سے مروی ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے

    ترمذی 214
    ((يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك))
    اے دلوں کو الٹنے پلٹنے والے! میرے دل کو تو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔

    اور صحیح مسلم میں عبداللہ بن عمرو العاص رضی اللہ عنہما کی روایت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

    مسلم 2654
    ((إن قلوب بني آدم كلها بين إصبعين من أصابع الرحمن كقلب واحد يصرفه حيث يشاء))ثم قال r: ((اللهم مصرف القلوب صرف قلوبنا على طاعتك))
    بیشک تمام اولاد آدم کے دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ایک دل کی طرح ہیں وہ اسے جیسا چاہتا ہے پھیرتا رہتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے دلوں کو پھیرنے والے اللہ! ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت پر پھیر دے۔

    دلوں کی اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں