ام ثوبان رحمہااللہ کے متعلق ایک خواب

أبو ثوبان نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏ستمبر 30, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. أبو ثوبان

    أبو ثوبان -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2014
    پیغامات:
    33
    لکھ کر بات سمجھانا بھی ایک فن ھے اور میں اس میں بہت ھی کمزور ھوں آپ سب سے اصلاح کا طلبگار ھوں.
    ام ثوبان رحمہااللہ کے فوت ھو نے کے سات دن بعد یعنی اگلے ہی بدھ کو ام ثوبان رحمہااللہ سے خواب میں ملاقات ھوئی. خواب تھوڑا لمبا تھا مگر کچھ حصہ یاد رہ گیا باقی بھول گیا
    میں نے دیکھا ایک مجلس میں ام ثوبان رحمہااللہ بیٹھی ھوئی ھیں آس پاس کافی سارے لوگ ھیں جن کی شکلیں واضع نہی ھیں. ام ثوبان رحمہااللہ درمیان میں بیٹھی ھیں جیسے درس دے رھی ھوں. سارے لوگ اس طرح بیٹھے ہوئے ھیں ان کے چھرے میری طرف ھیں مزید سمجھنے کے لیے لکھ رھا ھوں سارے اس طرح بیٹھے ھیں جیسے گروپ فوٹو بنوانے کے لیے گولائی میں بیٹھتے ھیں اور ام ثوبان رحمہااللہ بلکل درمیان میں بیٹھی ہوئی ھیں. باقی جو لوگ بیٹھے ھیں ان کا لباس بھی واضع نہی ہے سوائے ام ثوبان رحمہااللہ کے.ام ثوبان کی شکل بھی اور لباس بھی واضع طور پر نظر آرھا تھا. میں اس مجلس کے قریب پہنچتا ھوں ام ثوبان مجھے دیکھتی ھیں اور دھیمے سے لہجے میں کہتی ھیں کہ معاملہ ٹھیک ھی رہ گیا . بس اس فقرے کے بعد آنکھ کھل گئی.کافی کوشش کی کہ خواب کا باقی حصہ بھی یاد آجائے مگر اتنا ہی یاد رھا. اللہ سے دعا ہے کہ اللہ کے ساتھ ان کا معاملہ ٹھیک ہی رھا ھو اور وہ بہتر جگہ پر ھوں. اللہ ان کی چھوٹی بڑی غلطیوں کو درگزر کردے. ان کی قبر کی زندگی آسان فرمادے. اے میرے رب ھم سب کے معاملات درست فرما دے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 20
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جان کر خوشئی ہوئی کہ آپ کے خواب میں ام ثوبان رحمہا اللہ آئیں تھیں اور اپنے متعلق کہا کہ معاملہ ٹھیک رہا۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے خواب کے ذریعے آپ کو ان کے حسن خاتمہ کی نشانی دکھائی ہو۔
    یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ وہ جہاں ہیں اس خواب کی تعبیر سے اشارہ ملتا ہے اچھی حالت میں ہیں۔
    جی، لکھ کر بات کرنا فن ہے۔ اپنے آپ کو لکھنے میں کمزور مت سمجھیے ، ہم سب مسلسل اچھا لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ بھی یہاں روزانہ تھوڑا سا وقت لکھنے کے یے نکالیے۔
    ام ثوبان رحمہاللہ کی اردو مجلس پر تحریریں قیمتی سرمایہ ہیں ۔ آپ جب بھی انہیں پڑھیں گے ان کی خوش گوار یاد آئے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آمين

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین اللہ ان کی آخرت کا معاملہ بہترین کر دے، ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہم یہ دعا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ کی رحمت سے جواب آئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    وہ جس طرح کی شخصیت تھیں اور جس طرح انہوں نے اپنے لئے سب سے دعائیں سمیٹیں اور سمیٹ رہی ہیں ہمیں امید ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی ان کا معاملہ اسی طرح ٹھیک ہی کرے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  6. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں رفی بھائی۔ ان شاء اللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  7. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    اللہ ان کے لئے مزید آسانیاں فرمائےاور جنت الفردوس میں بہترین مقام پر فائز فرمائے اور آپ کو انکا وہاں بھی ساتھی بنائے۔۔۔ آمین، یا رب العالمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی ام ثوبان سسٹر کو جنت کے اعلی مقام پر فائز کرے آمین۔

    یقینا بہترین اخلاق کی مالکہ تھی‍ں بہت پیار محبت اور نرم لہجے والی تھیں۔

    اکثر مسز ساجد سے ان کے ساتھ ہوئی ملاقات کا ذکر کرتی ہیں۔

    دین کو سیکھنے اور اچھی بات دسروں تک پہنچانے میں کبھی دقت محسوس نہ کرتی تھیں اور دوسروں کی مدد کرنے کا ان میں بہت جذبہ تھا۔

    اللہ ان کی چھوٹی بڑی تمام خطاؤں کو معاف کرے آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
  9. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں