حصن المسلم !

اعجاز علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اکتوبر، 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کثر مسنون اذکار کی کتابوں پر "حصن المسلم" لکھا پڑھنے کو ملتا ہے۔
    حصن عربی میں قلعہ کو بھی کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے حصن المسلم یعنی مسلمان کا قلعہ بنتا ہے۔
    قلعہ میں انسان خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے اور باہر کے خطرات سے بچنے کا ایک وسیلہ سمجھتا ہے۔
    بالکل اسی طرح یہ مسنون اذکار بالخصوص آیتہ الکرسی، معوذتین اور شیاطین الجن اور شیاطین الانس سے اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعائیں جو صبح و شام پڑھی جاتی ہیں یہ سب ایک مومن کیلئے قلعہ کا کام کرتے ہیں۔ ان کو پڑھ کر ایک سچا مسلمان خود کو محفوظ سمجھتا ہے اور وہ ہر برائی سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہے۔
    لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک انسان صرف دو دن قلعہ میں بیٹھے اور اس کے بعد ہمیشہ دشمنوں کے بیچ لاپروا اور غافل رہے تو کیا وہ محفوظ رہے گا؟
    ہرگز نہیں ! ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لوگ ان اذکار کا اہتمام استقامت کے ساتھ کریں اور یقین کیجئے ان اذکار کو پڑھنے کیلئے دس منٹ بالکل کافی ہیں !
    آئیے ہم لوگ آج سے ان اذکار کا اہتمام کرتےہیں۔ ان شاء اللہ سب سے پہلے میں خود کوشش کروں گا۔
    جزاکم اللہ خیرا

    https://www.facebook.com/HisnAlmuslim.URDU
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں