اہل مجلس مشورہ درکار ہے۔

ام مطیع الرحمن نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏نومبر 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ امید ہے سب خیریت سے ہونگے ۔اللہ تعالی آپ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ یہ مجلس مجھے ہمیشہ اپنی فیملی کیطرح ہی عزیز اور اپنے قریب لگی ہے۔ آجکل ایک مشکل میں ہوں سوچا اپنے سب بہن بھائیوں سے مشورہ کیا جائے۔ میری چھوٹی بیٹی کی عمر ساڑھے تین سال ہے۔ اس نے تقریبا ایک سال اور چار ماہ کی ہو کہ بھی زمین پہ مضبوطی سے قدم نا جمایا تو ہم اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔ اس نے بتایا کہ بچی کی ٹانگیں ٹیڑھی ہیں اور وجہ وٹامن ڈی کی شدید کمی ہے۔ اس نے کچھ ڈراپس اور سورج کی شعاعیں لگوانے کا بتایا ۔ الحمدللہ پروپر علاج سے بچی اسی ماہ سے قدم اٹھانے لگی۔ عمر کے ساتھ ساتھ ہمیں اسکی ٹانگیں باہر کیطرف گولائی میں نظر آنے لگی۔دو سال سے ہم اسے مسلسل وٹامن ڈی کے ڈراپس اور دھوپ لگوا رہے ہیں ۔ ادھر جتنے بھی ارتھوپیڈک یا چائلڈ اسپیشلسٹ کو دکھایا بولتے ہیں کچھ نہیں ہوتا بس ڈراپس دیتے رہیں ۔ہماری اپنی فیملی کے دو ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا جو کہ پاکستان میں مقیم ہیں اور یہ ہی بولتے ہیں کہ ادھر آ کہ آپریشن کروا لیں ٹائم مت ضائع کریں ۔ میں آپ سب سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا کسی کیساتھ ایسا کیس دیکھا ہے آپ نے؟ اور آپریشن کروانا مناسب ہے کہ نہیں۔ کیونکہ سعودی عرب میں ہیمں کسی نے بھی آپریشن نہیں تجویز کیا۔ برائے مہربانی اپنے قیمتی مشوروں سے نوازئیں ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جی میرے ایک کزن ہیں ۔ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے ، لیکن اس کے ہاتھ بھی ٹیڑھے تھے ۔ پوچھنے پر بتایا تھا کہ جب پیدا ہوئی تھی توڈاکٹرز نے دوائی د ی کہ پلاتے رہیں جب بڑی ہوجائے گی تو آپریشن کریں گے ۔ جب میری ملاقات ہوئی تھی توآپریشن جاری تھا ۔جو کہ مراحلہ وار ہوتا ہے ۔ بچی کی طبیعت بھی پہلے سے بہتر تھی ۔ میری رائے میں آپریشن مناسب ہے ۔ اور جلد ازجلد کروا دیا جائے ۔ عمرزیادہ ہو گئی تو مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ اللہ اسےکامل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اللہ تعالٰی بچی پر اپنا فضل وکرم نازل فرمائے آمین !
    میں بھی عکاشہ بھائ کی تجویز سے متفق ہوں ۔ جتنا جلد ہو سکے مجوزہ آپریشن کرا لیا جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں