بینظیر ائر پورٹ پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں، گھونسوں کا استعمال

کنعان نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 23, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    بینظیر ائر پورٹ پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں، گھونسوں کا استعمال
    سٹاف رپورٹر، 20 اپریل 2018

    راولپنڈی
    (سٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر قطار توڑنے پر مسافرآپس میں لڑ پڑے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کاؤنٹر پر امیگریشن کراتے ہوئے لائن کی خلاف ورزی کرنے پر مسافر آپس میں الجھ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اے ایس ایف کا عملہ بھی غائب ہو گیا اور مسافروں نے ایک دوسرے پر لاتوں, گھونسوں کی بوچھاڑ کر دی اسی دوران خواتین بھی جھگڑے میں کود پڑیں بعدازاں اے ایس ایف کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کو حراست میں لے لیا اور بعدازاں ان میں صلح صفائی کراتے ہوئے انہیں سفرکرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    شکریہ روزنامہ جنگ
    =============


    ویڈیر 24 آورز نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے خیال میں لڑائی جھگڑوں کے سلسلے میں بی بی ایئرپورٹ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ دراصل جہاں وی آئی پی کلچر زیادہ ہوگا، بد نظمی بھی زیادہ ہوگی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں