مولانا ثناءالله امرتسری رحمه الله کے مناظروں کی خصوصیات

اہل الحدیث نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏ستمبر 22, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    [مولانا ثناءالله امرتسری کے مناظروں کی خصوصیات]

    مولانا عبدالمجید سوہدری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مولانا ثناءالله امرتسری کے مناظروں میں جو خصوصیات ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور جو دیگر مناظرین میں بہت کم پائیں وہ یہ ہیں:

    1-آپ فریق ثانی کی کبهی تحقیر یا تذلیل نہ کرتے بلکہ عزت کرتے اور بکشاده پیشانی آتے_

    2-اعتراض یا جواب میں آپ ہمیشہ مختصر ہوتے مگر پر معنی اور پر مغز ہوتے_

    3-دقیق سے دقیق مضمون کو بهی عام فہم پر بیان کرتے اور شعر و اشعار سے اس میں رنگینی پیدا کرنے کا آپ کو خاص ملکہ حاصل تها.

    4-حاضر جوابی تو گویا آپ پر ہی ختم تهی_آپ جیسا حاضر جواب کہیں بهی دیکھنے میں نہیں آیا_

    5-آپ پر کسی مناظره میں کبهی کوئی گھبراہٹ واقع نہیں ہوئی بلکہ آپ مناظره نہایت طمانیت سے ہنس ہنس کر کیا کرتے تهے.

    6-مناظره میں آپ کا انداز ہمیشہ عالمانہ رہا، آپ نے عامیانہ انداز کبهی اختیار نہیں فرمایا_

    7-آپ فریق ثانی کو کبهی بهی مبحث سے باہر جانے
    نہیں دیتے اور گهیر گهار کر اصل مبحث پر لے آیا کرتے تهے.

    8-آپ مناظرہ میں اصول مناظره کو ہمیشہ پیش نظر رکهتے اور دیگر علوم و فنون کی طرح مناظره بهی علم مناظره کے اصول پر کیا کرتے تهے.

    9-شرائط مناظره میں آپ نے ہمیشہ فراخ دلی سے کام لیا اور بارہا فریق ثانی کی ناجائز سے ناجائز شرائط کو بهی قبول کرلیا کہ کہیں اس بهانہ سے وه راه فرار اختیار نہ کرلے.

    10-آپ نے میدان مناظره میں کبهی کوئی الزام یا جواب بلا حوالہ یا خلاف حوالہ پیش نہیں کیا بلکہ جو بات کی ہمیشہ دلائل ہی سے کی.

    (کتاب تذکرة المناظرين)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں