شائقین اردو رسم الخط کیلئے خوشخبری

عبدالمجید نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏اکتوبر، 27, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالمجید

    عبدالمجید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    68
    2 نومبر 2008 بروز اتوار اردو رسم الخط کے تاریخ کا ایک سنہرا دن ۔ اس دن کو اردو رسم الخط کے دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوگا جی ہاں یقینا کیونکہ پہلی بار اردو کے تاریخ میں ایک مکمل لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹ ریلیز ہورہا ہے جوکہ ویب اور ڈسکٹاپ پبلشنگ کیلئے یکسان کارکردگی کا حامل ہوگا۔
    استاد محترم جناب امجد حسین علوی کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر
    علوی نستعلیق
    القلم اور اردو محفل دونوں پر ریلیز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں جناب امجد حسین علوی سے بات ہو چکی ہے اور یہ تاریخ علوی نستعلیق کی ریلیز کے لیے حتمی ہے تمام احباب اپنے اپنے فورمز اور بلاگز پر اس ری لیز کی بھر پور تشہر کریں تاکہ ریلیز کے دن اردو محفل اور القلم پر علوی نستعلیق کا بھر پور استقبال کیا جا سکے اور اس فونٹ کو اپنے فورمز، بلاگز اور ویب سائٹس پر اپلائی کرنے کی تیاریاں بھی کر لیں ۔ اسی روز القلم کی جانب سے جناب امجد حسین علوی کو تمغہ امتیار برائے"علوی نستعلیق" پیش کیا جا رہا ہے
    اردو محفل پر بھی جناب علوی کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا اور اردو محفل کے ایڈمن جناب نبیل نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے تاہم اس ایوارڈ کا اعلان وہ خود کسی مناسب موقع پر کریں گے
    تمام اراکین اردو مجلس کو 2ـ نومبر کی اس تقریب میں شرکت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے اور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک ہو کر نہ صرف علوی نستعلیق کی بھرپور انداز میں پذیرائی کریں بلکہ القلم کو بھی اپنی آمد سے تقویت بخشیں
    شکریہ
    [FL]http://blog.mkmajeed.com/countdown2.swf[/FL]
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم
    محترم عبدالمجید بھائی !!
    بہت بہت شکریہ اس اہم خبر سے واقف کروانے کا۔
    ویسے تو القم اور محفل فورم سے اطلاع مل چکی تھی اور میں خود بھی اس خبر کو یہاں مجلس پر نشر کرنے والا تھا ، اب تو آپ نے خود ہی کر دیا ہے :)
    اس میں شک نہیں کہ نیٹ کی اردو کمیونیٹی کو ایک عرصہ سے نستعلیق فونٹ کا انتظار رہا ہے۔
    پاک نستعلیق نہ سہی علوی نستعلیق ہی سہی۔

    بہرحال بےچینی سے انتظار ہے۔
    بہتر ہوتا آپ تقریب کے اصل تھریڈ کا ربط بھی یہاں ضرور دیتے۔ یا پھر جب بھی القلم پر علوی نستعلیق کے افتتاح کا تھریڈ بنایا جائے تب یہاں بھی اس کا ربط ضرور فراہم کریں۔ شکریہ۔
     
  3. عبدالمجید

    عبدالمجید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    68
    مکرمی باذوق بھائی السلام علیکم
    محترم حوصلہ افزائی کیلئے بہت شکریہ ۔ جیسے ہی القلم پر علوی نستعلیق کے رونمائی کا دھاگہ بن گیا میں اردو مجلس پر اسکا لنک شیئر کردونگا آپ دوستوں کا حوصلہ افزائی کا شکریہ
     
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    محترم عبدالمجید بھائی !
    اگر آپ علوی نستعلیق کا ایک آدھ نمونہ بھی یہاں پیش کر دیتے تو سونے پر سہاگہ ہو جاتا۔
     
  5. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    [​IMG]

    بہت ہی عمدہ پیش رفت ہے-
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 27, 2008
  6. شاکرالقادری

    شاکرالقادری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2007
    پیغامات:
    97
    میں اردو محفل کی انتظامیہ اور دیگر اراکیںن کا شکر گزار ہوں
    خصوصا برادرم باذوق کا کہ انہوں نے اس پیغام کی اتنے اچھے انداز میں پذیرائی کی
    میں علوی نستعلیق کو ٹیسٹ کرچکا ہوں انشاء اللہ العزیز یہ آپ کی توقعات پر پورا اترے گا
     
  7. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    آپ کا بھی شکریہ کہ مجھے علم ہے کہ اس کے پیچھے آپ کی موقر کاوشیں بھی شامل ہیں۔
    آپ کی طرح ہمیں بھی امید ہے کہ یہ پہلا باقاعدہ نستعلیقی فونٹ ہم تمام کی توقعات پر پورا اترے گا۔ اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

    ویسے یہ محفل ، اردو مجلس ہے جناب ! :)
     
  8. شاکرالقادری

    شاکرالقادری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2007
    پیغامات:
    97
    اصلاح کے لیے بہت بہت شکریہ
     
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام
    محترم شاکر القادری صاحب آپ کا یہاں آنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ علوی نستعلیق اردو کیمونٹی کیلئے ایک دھماکہ (چاغی کی طرح) ہے۔
    اگر آپ لوگوں کو اس سلسلہ میں گرافکس ڈیزائننگ کی ضرورت ہو تو بندہ ناچیز اشتہارات کیلئے خوبصورت گرافکس پیش کرسکتا ہے۔
     
  10. شاکرالقادری

    شاکرالقادری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2007
    پیغامات:
    97
    شاہ جی ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر آپ کچھ گرافکس علوی نستعلیق کے لیے اور ایک آدھ القلم کی سالگرہ کے لیے تیار کردیں
    میں ذاتی طور پر بھی اور ہمارے دیگر ساتھی بھی آپ کے شکر گزار ہونگے
     
  11. شاکرالقادری

    شاکرالقادری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2007
    پیغامات:
    97
    [​IMG]

    باذوق بھائی اس گرافک کی نچلی دو لائنوں کو دیکھیئے گا ــــــ یہ بھی انشاء اللہ ایک شاندار فونٹ ہو گا جو اردو خطاطی کی ضروریات کو پورا کرے گا:)
     
  12. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    کچھ گھنٹے باقی ہیں!
     
  13. Siddiqui

    Siddiqui -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 18, 2007
    پیغامات:
    200
    عارف کریم بھائی ۔۔۔ ہم بھی کچھ امُید لگا لیں کیا ؟
     
  14. Siddiqui

    Siddiqui -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 18, 2007
    پیغامات:
    200
    شاکر بھائی ۔۔۔ بہت خوب ۔۔۔۔ ماشاء اللہ ۔۔
     
  15. ابو ھشام

    ابو ھشام -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 20, 2008
    پیغامات:
    188
    بهت خوب جزاك الله خيرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں