بدعات کا ارتکاب اور سنت کی مخالفت-دوسری آفت

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوسری آفت
    بدعت کا ارتکاب اور سنت کی مخالفت


    یہ بدعتیں اہل بدعت کو اللہ سبحانہ و تعالی سے دوری کے سوا اور کچھ نہیں دیتی ہیں، یہ دلوں کو فاسد کر دیتی ہیں اور اسے نفع پہنچانے والی اور پاکیزہ بنانے والی چیزوں سے محروم کردیتی ہیں پس جان لیجیے کہ سب سے بہترین راستہ اور طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ اور طریقہ ہے اور سب سے بری چیز دین میں نئ چیزوں کا پیدا کرنا ہے، اور ہر نئ چیز بدعت ہے ، اور ہر بدعت ضلالت و گمراہی ہے، پس جب بدعتوں سے دل لبریز ہوجاتا ہے تو وہ بے انتہا تاریک ہو جاتا ہے اور اس کی سوچ و فکر نہایت فاسد و خراب ہو جاتی ہے ہیں۔ تو اب اسے سلامتی کہاں سے حاصل ہوگی؟ اسی لیے سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم نے اہل بدعت کی صحبت اختیار کرنے سے متنبہ فرمایا ہے کیونکہ ان کی صحبت دل کے اندر فساد اور خرابی جنم دیتی ہے، فضیل بن عیاظ رحمہ اللہ نے فرمایا " جس کسی نے بدعتی کی ہم نشینی اختیار کی، اللہ تعالی اس کے دل میں اندھا پن (کجی) ڈال دے گآ"۔ ہم اس سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔

    شاعر کہتا ہے
    إذا أنت لم تسقم و صاحبت مسقماً

    وكنت لـه خدنـاً فأنت سقيـم

    جب تم بیمار نہیں اور کسی بیمار کی صحبت اپنا لی
    اور اس تم اس کے ساتھی و ہمدم بن گۓ تو پھر تم بھی بیمار ہوگۓ۔

    بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کینہ اور ہواۓ نفس (خواہش پرستی) جو کہ دلوں کے بیماریوں اور اس کے بڑے روگوں میں سے ہیں، ان سے دلوں کو پاک و صاف رکھنے کے جو اسباب بیان فرماۓ ہیں ان میں سے ایک مسلمان کی جماعت کو لازم پکڑنا ہے اور وہ یہ کیا کسی بدعت یا گمراہی کے ذریعے ان سے علیحدگی نہ اختیار کی جاۓ۔

    دلوں کیا اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں