{امیر المومنین اور سپہ سالار باہم روتے ہیں!!}

منہج سلف نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏مئی 13, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    {امیر المومنین اور سپہ سالار باہم روتے ہیں!!}


    امیر المومنین عمر بن خطاب رض بیت المقدس کی کنجیاں حاصل کے لیے نکلے تو آپ کی دید کے لیے لوگ گھروں سے نکل آئے- لشکر اسلامی اپنے چار سپہ سالاروں کی قیادت میں ابو عبیدہ بن جراح رض کے جھنڈے تلے امیر المومنین کے استقبال کے لیے مقام جابیہ تا جا پہنچا-
    جب امیرالمومنین وہاں پہنچے تو فرمایا: لاالہ الااللہ-

    "ہم ایسی قوم تھے جس کو اللہ تعالی نے اسلام کے ذریعے سے عزت بخشی-
    اگر ہم نے اسلام کے علاوہ کسی اور کے ذریعے سے عزت چاہی تو پھر اللہ تعالی ہمیں ذلیل و رسوا کردے گا"-
    (مستدرک الحاکم: 1/130)

    پھر آپ نے فوجیوں کو حکم دیا کہ متفرق ہوجائيں- اس کے بعد آپ انتہائی تواضع اور سکون کے ساتھ چلنے لگے- جب امرا آپ کے قریب آئے تو آپ نے فرمایا:

    " مجھے سے الگ ہوجاؤ- میرے بھائی ابو عبیدہ عامر بن جراح کدھر ہیں؟"

    حضرت ابو عبیدہ رض آگے بڑھے تو حضرت عمر رض نے ان سے معانقہ کیا اور دیر تک روتے رہے- حضرت عمر رض نے فرمایا:

    "اے ابو عبیدہ! جب اللہ تعالی قیامت کے روز ہم سے پوچھے گا کہ ہم نے اپنے رسول ۖ کے بعد کیا کیا تو ہم کیا جواب دیں گے"؟

    حضرت ابو عبیدہ رض نے عرض کی:

    " اے امیر المومنین! آئيے ہم لوگ الگ ہوکر باہم روتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں نہ دیکھ سکیں"-

    پھر وہ دونوں راستے سے الگ ایک طرف جانے لگے- فوجیوں کی نگاہیں ان کا پیچھا کررہیں تھیں- نصاری کے امراء و رہبان سب کے سب ان دونوں کو دیکھ رہے تھے- اتنے میں وہ دونوں ایک درخت کی آڑ میں جاکر کھڑے ہوگئے اور دیر تک روتے رہے۔

    اقتباس: سنہرے حروف
    از: عبدالمالک مجاہد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. صغیر

    صغیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 19, 2008
    پیغامات:
    7
    شکریہ

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکہ
    بھائی آپ کی تحریر بہت ہی اچھی تھی۔
    بھائی اگر آپ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی سیرت و تاریخ کے بارئے میں بتائیں یا اگر کوئی کتابیں اگر ہو سکے تو مجھے نام بتا دیں۔
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم صغیر بھائی!
    بہت شکریہ آپ کا پسند کرنے کا۔
    ویسے میرے نذدیک چند کتابیں آسان اور مفید ہیں پڑھنے اور سمجھنے میں۔
    1/ سنہرے حروف
    2/ سنہرے فیصلے
    3/ سنہرے اوراق
    4/ سنہری کرنیں

    ان چاروں کا مولف عبدالمالک مجاہد ہیں۔
    5/ 70 سچے اسلامی واقعات از عبد الشکور

    ان کے علاوہ باذوق بھائی یا اعجاز بھائی کو پتہ ہوگا۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں