قصیدہ نونیہ از ابن قیم

ابوعکاشہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏اپریل 2, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    قصیدہ نونیہ
    از
    حافظ ابن القیم رحمہ اللہ (متوفی 751ھ)

    ابن القیم شاگرد ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا فرقہ ناجیہ کے دفاع میں لکھا گیا قصیدہ ہے ۔ جس میں کم و بیش 6000 اشعار ہیں ۔ بعض اہل علم کے نزدیک اشعار کی تعداد 5828 ہے ۔
    اہمیت کے پیش نظر اس شاندار قصیدہ کے منتخب اشعار کا اردو ترجمہ اردو مجلس فورم پر پیش کیا جارہا ہے ۔
    اردو ترجمہ عبدالجبار سلفی صاحب ،فاضل جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا ہے ۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    گستاخی رسول ﷺ کےبہتان کے جواب میں

    قالوا تنقصتم من رسول الله وا*** عجبا لهذا البغي والبهتان
    کہتے ہیں کہ تم نے رسول کی شان میں گستاخی کی
    عزلوه أن يحتج قط بقوله*** في العلم بالله العظيم الشان
    ان کا اپنا حال یہ ہے کہ انہوں نےباری تعالٰی کی صفت کمال یعنی علم کے بارے میں آپ ﷺ کے ارشادادت کو بلکل نظرانداز کردیا اور کبھی حجت نہیں سمجھا
    عزلوا كلام الله ثم رسوله*** عن ذاك عزلا ليس ذا كتمان
    انہوں نے صفات الہی کے اثبات میں کتاب اللہ اور حدیث ﷺ کو جس طرح نظر انداز کردیا ہے ۔ وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
    جعلوا حقيقته وظاهره هو الـ***ـكفر الصريح البيّن البطلان
    انہوں نے قرآن کے حقیقی مطالب اور روز روش کی طرح صاف شفاف مغموم کو صریح کفر قرار دیا
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    قالوا وظاهره هو التشبيه والتـ***ـجسيم حاشا ظاهر القرآن
    کہتے ہیں قرآن کا ظاہر تو تشبیہ اور تجسیم اور تمثیل ہے حالانکہ ایسا ہرگزنہیں ہے ۔
    من قال في الرحمن ما دلت عليـ***ـه حقيقة الأخبار والفرقان
    ان کے نزدیک جو کوئی اللہ کے متعلق وہ کچھ بیان کرے جس پر قرآن وحدیث کے حقائق دلالت کرتے ہیں
    فهو المشبه والمثل والمجـ***ـسم عابد الأوثان لا الرحمن
    وہ تشبیہ دینے والا ،تمثیل دینے والا اور جسم ثابت کرنے والا ہے جو رحمن کا نہیں بلکہ بتوں کا پرستار ہے
    تالله قد مسخت عقولكم فليـ***ـس وراء هذا قط من نقصان
    بہتان لگانے والو،اللہ کی قسمم تمہاری عقلیں مسخ ہو چکی ہیں ۔ اس سے بڑھ کر تمہارا اور نقصان کیا ہو سکتا ہے ۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    ومريتم حزب الرسول وجنده*** بمصابكم يا فرقة البهتان
    ائے بہتان تراش گروہ ،تم نے سیدالانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت اور ان کے لشکر پر اپنی بیماری تھوپنے کی ناکام کوشش کی ۔
    وجعلتم التنقيص عين وفاقه*** إذ لم يوافق ذاك رأي فلان
    اور تم نے عین موافقت کو گستاخی قرار دیا ،کیونکہ ان کی موافقت ان کے کسی امام ،شیخ کی رائے کے خلاف ہے ۔
    أنتم تنقصتم اله العرش*** والقرآن والمبعوث بالقرأن
    (تم الٹا ہمیں گستاخ کہتے ہو،جبکہ تم )جبکہ تم رب العرش ،قرآن اور مبعوث القرآن یعنی رسول کریم ﷺ کی گستاخی کے مرتکب ہوئے ہو ۔
    نزهتوه عن صفات كماله***وعن الكلام وفوق كل مكان
    تم نے اللہ کوصفات کمالیہ یعنی کلام کرنے ،اورعرش عظیم پرفائز ہونے سے منزہ قرار دیا
     
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    592
    اور مزید اشعار کا ترجمہ بھی ارسال کریں
    جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں