مکہ و مدینہ کے دوستوں سے دعا کی اپیل

عطاءالرحمن منگلوری نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏اپریل 27, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    سکالر شپ امتحان میں شرکت کے لئے جماعت چہارم کے بچے کو سکول چھوڑ کے واپس آنے لگا تو بچے نے کہا کہ "'بابا جی جا کے ناں میرے لئے مکہ و مدینہ کے دوستوں سے دعا ضرور کروانا''
    میں نے پوچھا وطیفہ کے امتحان میں کامیابی کے بعد پیسوں کا کیا کرو گے؟ اچھی سی گاڑی لوں گا ،حج کے لئے بھی جاؤں گا۔یہ جواب سن کر خوشی ہوئی۔ کہ ارادے تو نیک ہیں صاحبزادے کے۔۔۔
    اس لئے بہنوں اور بھائیوں سے دعا کی درخواست ہے۔ خصوصاً ایمان و صحت کے لئے دعا کیجئے گا۔دوا ہم نے کی ہے،کسی قدر یعنی تیاری :book1:دعا میں سب لوگ یاد رکھیں کیا پتہ مکہ و مدینہ سے باہر ہی کوئی مستجاب الدعوہ شخصیت موجود ہو۔۔
    اس موقعہ پر علامہ اقبال کے یہ اشعار یاد آئے۔

    خیاباں میں ہے منتظر لالہ کب سے
    قبا چاہیے اس کو خون عرب سے
    کیا تو نے صحرا نشینوں کو یکتا
    خبر میں ، نظر میں ، اذان سحر میں
    طلب جس کی صدیوں سے تھی زندگی کو
    وہ سوز اس نے پایا انھی کے جگر میں
    کشاد در دل سمجھتے ہیں اس کو
    ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں
    دل مرد مومن میں پھر زندہ کر دے
    وہ بجلی کہ تھی نعرہ لاتذر ، میں
    عزائم کو سینوں میں بیدار کردے
    نگاہ مسلماں کو تلوار کردے!​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 27, 2013
  2. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    اللہ ہمارے بچے کو کامیاب کرے انکی نیک خواہشات پوری فرمائے اپنے والدین کی آنکهوں کی ٹهنڈک بنائے آمین
     
  3. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    اللہ تعالیٰ نیک خواہشات کو قبول کرے،اپنی رحمت سے دین اور دنیا کی کامیابی عطا فرمائے
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اللہ بچے کو نیک صالح بناے دنیا میں آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کاسکون بناے آخرت کے لئیے صدقہ جاریہ بناے آمین یارب العالمین
     
  5. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اللہ مالک الملک بچے کو کامیاب کرے آمین
    بچے کے ذہن میں ایک بات ابھی سے ڈال دیں کہ اللہ مالک الملک صرف مکہ اور مدینہ مین نہیں سنتا بلکہ ہر جگہ اور ہر وقت سنتا ہے

    مچھلی والے (سیدنا یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالآخر وه اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا (87) تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں (88)سورة الأنبياء
    اور تمہارے رب کا فرمان (سرزد ہوچکا ہے) کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا یقین مانو کہ جو لوگ میری عبادت سے خودسری کرتے ہیں وه ابھی ابھی ذلیل ہوکر جہنم میں پہنچ جائیں گے (60)سورة غافر
    جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وه مجھے پکارے، قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ وه میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں، یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے (186)سورة البقرة
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ اس معصوم کی تمام نیک خواہشات کو پورا کرے اسے خود مستجاب الدعوات بنائے!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں